سرکاری سکیم کی حج درخواستیں جمع کرانے والوں کیلئے تکافل سکیم متعارف

سرکاری سکیم کی حج درخواستیں جمع کرانے والوں کیلئے تکافل سکیم متعارف

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)فیصل بنک اسلامک نے سرکاری حج سکیم کی حج درخواستیں جمع کرانے والوں کے لیے تکافل سکیم متعارف کرا دی،وزارت مذہبی امور حج کے دوران فوت ہونے والے حاجی کو5لاکھ روپے دے گی فیصل بنک نے 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا،سرکاری حج سکیم کی درخواستیں زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کے لیے بنکوں کی طرف سے پرکشش پیکجز کے اعلانات جاری،اس سے پہلے حبیب بنک (اسلامک)50سے 300تک حج درخواستیں دینے والے فرد کو 1000روپے فی حاجی کے حساب سے کمیشن دینے کا اعلان کر چکا ہے ،زیادہ سے زیادہ کمیشن 1600روپے فی حاجی مقرر کیا گیا ہے دیگر بنکوں کی طرف سے بھی اعلانات متوقع ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -