چیئر مین سینٹ سے یو اے ای کے سفیر حماد عبید الراہیم صالم الاصابی کی ملاقات

چیئر مین سینٹ سے یو اے ای کے سفیر حماد عبید الراہیم صالم الاصابی کی ملاقات

  

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم صالم الاصابی نے ملاقات کی ۔ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری بھی موجود تھے۔ چیئر مین سینٹ دونوں ملکوں کے مابین معاشی تعان کے فروغ کی بے پناہ استعداد موجود ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمان کسی بھی ملک کا چہرہ ہوتی ہے اور پاکستانی پارلیمنٹ دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ دوستانہ تعلقات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات خطے کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے مشترکہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تاریخی تعلقات مشترکہ قدروں سے جڑے ہوئے ہیں۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد متحدہ عرب امارات کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ دونوں ملکوں کے مابین اہم عالمی امور پر موقف میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کو پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھر پور سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ گوادر خطے کی ترقی اور سرمایہ کاری کا بہترین مرکز ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -