پیمرا اورذرائع ابلاغ جھوٹی خبروں کی حوصلہ شکنی میں کرداراداکریں، عارف علوی

پیمرا اورذرائع ابلاغ جھوٹی خبروں کی حوصلہ شکنی میں کرداراداکریں، عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اورذرائع ابلاغ جھوٹی خبروں کے حوصلہ شکنی کیلئے کرداراداکریں۔ وہ چیئرمین پیمرا محمد سلیم نے سے گفتگو کررہے تھے ۔ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پیمرامقامی فن و ثقافت ، کھیلوں اور تعلیم کے فروغ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے۔صدرمملکت نیزوردیاکہ ذرائع ابلاغ آگہی مہم اور پروگرامز کیذریعیعوام میں تعلیم کیفروغ کیلئے بھی اپناکرداراداکرے۔ پیمرا کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئیصدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ متعین اہداف کے حصول جبکہ پیمرا اور فریقین کیدرمیان اعتمادسازی کے لییاقدامات کئے جائیں۔صدر مملکت نے کہا کہ سالانہ بنیادوں پر ادارے کی کارکردگی رپورٹ مرتب کی جائے۔اس موقع پرچیئرمین پیمرا محمد سلیم نے صدرمملکت کوادارے کی سال 2015 سے 2018 تک کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔
عارف علوی

مزید :

صفحہ آخر -