انجینئرنگ یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے انتخابات ارباب امیر خسرو مسلسل چوتھی مرتبہ صدر منتخب

انجینئرنگ یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے انتخابات ارباب امیر خسرو مسلسل ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر) انجینئرنگ یونیورسٹی ایمپلائز ویلفےئر ایسوسی ایشن کی صدارت اور دیگر کابینہ کے انتخاب کیلئے انتخابات گذشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی میں منعقد ہوئیں۔ انتخابات الیکشن آفیسر محمد حسین (اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈمک سیکشن) کے زیر نگرانی کرائے گئے۔ واضح رہے کہ ارباب امیر خسرو مسلسل چوتھی مرتبہ صدر منتخب ہوئے۔دیگرکابینہ ارکان میں عنایت اللہ ،جنرل سیکرریٹری، محمد الیاس، سینئر نائب صدر، ناصر زمان ،نائب صدر، حمید الرحمان ، جوائنٹ سیکریٹری، نعمان نگاہ ، فنانس سیکریٹری، لیاقت علی ، پریس سیکریٹری جبکہ وقار احمد پبلک ریلیشن سیکریٹری منتخب ہوئیں۔ نو منتخب صدر ارباب امیر خسرو نے انجینئرنگ یونیورسٹی کی فلاح اور ترقی کیلئے اپنی بھر پور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم خان، انجینئرنگ یونیورسٹی کی دیگر انتظامیہ اور تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -