جب بھی بھارت میں الیکشن ہوتے ہیں پاکستان پر الزام تراشی شروع ہو جاتی ہے
سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے اگر آپ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں تو جب بھی بھارت میں الیکشن کا ماحول بن جاتا ہے تو بھارت کے کچھ لیڈروں کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اب بھی چونکہ بھارت میں الیکشن مہم شروع ہو چکی ہے اسلئے بھارت اس قسم کی حرکتیں کرکے ووٹرز کی توجہ حاصل کرنا چاہتا ہے بھارت میں یہ ماحول بنا دیا گیا ہے پاکستان کیخلاف بات کرو ا و ر ووٹ حاصل کرو۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پلوامہ کا ڈڑامہ بھی بھارت کا پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک مذموم سازش ہے پاکستان کے وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم کو بروقت اور بہترین جواب دیا ہے پوری قوم وزیراعظم کے اس بیان اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
سردار آصف احمد علی