ڈیرہ ،مسلح نقاب پوش رہزن 2 زمینداروں سے 2 لاکھ روپے اور قیمتی موبائل لے گئے

ڈیرہ ،مسلح نقاب پوش رہزن 2 زمینداروں سے 2 لاکھ روپے اور قیمتی موبائل لے گئے

  

ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)المعز شوگرملز سے گنے کی رقم لے کرجانے والے 2زمینداروں سے ڈیال پل سے قریب موٹرسائیکل پر سوار 2نقاب پوش ملزمان نے 2لاکھ60ہزارروپے کی رقم اور2موبائلز چھین لیے ‘ملزمان فرار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپورکی حدودمیں المعز شوگرملز سے ملنے والی گنے کی رقم وصول کرکے جانے والے 2زمینداروں مدی گلزاداورامان اللہ کو125موٹرسائیکل پر سوار 2نقاب پوش مسلح ملزمان نے سیم نالہ پرڈیال پل کے قریب زبردستی روک لیا۔ ملزمان نے مدی گلزاد سے 2لاکھ40ہزارروپے اورنوکیاموبائل اورامان اللہ سے بیس ہزار روپے نقد اورایک موبائل چھین لیااورموقع سے فرارہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع پر پہاڑپورپولیس موقع پرپہنچ گئی اوراس واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -