پی ٹی آئی حکومت عوام دوست اور غریب عوا م کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے: مشتاق احمد غنی

پی ٹی آئی حکومت عوام دوست اور غریب عوا م کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہاکہ ہماری حکومت غریب دوست حکومت ہے جس میں ہمیشہ نچلے طبقے کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پالیساں تشکیل دی گئی ان خیالات کا اظہار انھوں نے سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد کردہ سیکرٹریٹ سپروائزر کم ڈرائیور و سپرنٹنڈنٹ ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کی تقریبِ حلف برداری سے کیا ۔اس موقع پر ترجمان خیبرپختونخواحکومت اجمل وزیر بھی موجود تھے، سپیکر خیبر پختوا اسمبلی نے کہا کہ ہم نے اپنے سابقہ دورِ حکومت میں بھی سرکاری اداروں میں نچلے طبقے کو اٹھانے کے لیے کام کیا اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ لوگ حکومت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ نے عمران خان کے روپ میں ایک عظیم رہنماء ہمیں دیا جو قوم کے دکھ درد کو سمجھ سکتا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ غریبوں کے لیے بات کی اور ان کی ہر پالیسی میں غریب طبقے کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ انھوں نے کہا ماضی میں جو بھی حکومتیں آئی انھوں نے صرف اپنے ذاتی مفادات کا سوچا اور صرف اپنے خزانے بھرنے کے لیے اس قوم کا سودا کیا لیکن اب وقت بدل رہا ہے اور ملک اب بہتری کی راہ پر گامزن ہے ۔ انھوں نے کہا ہمارامقصد حکومت میں رہ کر اپنے ذاتی مفادات کا حصول نہیں بلکہ ملک کی ترقی اور پاکستان کا وقار دنیا میں بلند کرنا ہے، انھوں نے کہا آج دنیا پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے لگی ہے اور ہرے پاسپورٹ کی عزت بحال ہونے لگی ہے کیونکہ سب جانتے ہیں اب ریاست کا نظام ایک باکردار اور بہادر انسان کے ہاتھوں میں ہے جو کبھی بھی اس قوم کا سرکسی کے آگے نیچا نہیں ہونے دے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -