پلوامہ سازش کے پیچھے مودی سرکار پاکستانی قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

پلوامہ سازش کے پیچھے مودی سرکار پاکستانی قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

  

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پلوامہ سازش کے پیچھے مودی سرکار ہے اور اس طرح کی سازشیں کرکے مودی سرکار نہ تو پاکستانی قوم کو ڈرا سکتی ہے اور نہ ہی دوبارہ اقتدار حاصل کر سکتی ہے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ تمام تر سیاسی و نظریاتی اختلافات کے باوجود ہم ملکی سلامتی کے ایشوز پر حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی کوئی چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی تو پھر مسلم لیگی کارکنان بھی اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے فرنٹ فٹ پر آئیں گے اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملک کی حفاظت کریں گے ۔

خرم دستگیر

مزید :

صفحہ آخر -