پلواما حملہ ہندوستان حکومت کا ڈرامہ تھا ،عارف یوسف
پشاور( سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی عارف یوسف نے انڈیا کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ پلواما حملہ ہندوستان حکومت کا ڈرامہ تھا جو آئندہ الیکشن میں اقتدار میں دوبارہ آنے کی ناکام کوشش کررہی ہے اور ہمارے ملک کا نام بدنام کرنے کی ناکا م سازش کررہی ہے جسیے کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے صاف الفاظ میں واضح کیا ہے کہ اگر ہندوستان جنگ کی شوقین ہے تو ہم بھر پور جواب دینگے اور ایک نہ روکنے والی جنگ شروع ہوجائے گی ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہماری پاک آرمی موجود ہے پاکستان کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے ہم سب ایک ہے اور ہر قسم کی قربانی کے لئے سینہ تھان کے کھڑے ہیں۔