مردان ، اپر دیر کے رہائشیو ں کا 3ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کیخلا ف مظاہرہ

مردان ، اپر دیر کے رہائشیو ں کا 3ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کیخلا ف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ ) اپر دیر کے علاقہ بی بیوڑ کے مکینوں نے اپنے رشتہ داروں کی 3ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے چیف جسٹس ،وزیراعلیٰ اور آئی جی سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے اور گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیاطارق منیر خان ولد شاہ بہادرخان ،فضل باقی ولد مقدم خان اورخائستہ الرحمان نے اپنے درجنوں رشتہ داروں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا اورہنگامی پریس کانفرنس کی ان کاکہناتھاکہ ان کاتعلق اخون خیل قوم سے ہے علاقے کے بااثر سیاسی شخص نے ان کے خاندان کا جینا دوبھر کردیاہے اور ان کے خلاف سیاسی اثرورسوخ استعما ل کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ایک رشتہ دار پرویز خان ولد باچہ خان نے اپنی زمین پر مکان تعمیر کیاتو مخالف آگ بگولہ ہوگیا اوراس کی سزاکے طورپر انتظامیہ کے ذریعے اسے دیگراٹھارہ رشتہ داروں کو 3ایم پی او کے تحت گرفتار کیا اورانہیں حبس بے جامیں رکھا گیاہے انہوں نے کہاکہ گرفتار افراد میں وکلاء اور طلباء بھی شامل ہیں پولیس انتظامیہ ظلم کی انتہاپر اتر آئی ہے اور آئے روز ہمارے گھروں پر بلاجواز چھاپے مارہی ہے چادر اور چاردیواری کا تقدس پائمال کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ بارہ دن سے گرفتار افراد جیل میں ہے ان سے ملاقات میں بھی مشکلات ہیں انہوں نے بتایاکہ مخالفین کے ساتھ ان کا 1960سے جائیداد کا تنازعہ چلا آرہاہے چارہزار جریب اراضی کا معاملہ کورٹ میں ہے لیکن ہمیں انصاف نہیں مل رہاہے انہوں نے چیف جسٹس ،وزیراعلیٰ اور آئی جی سے مطالبہ کیا کہ گرفتار افراد کو رہا کرکے ہمیں تحفظ فراہم کیاجائے ۔