چارسدہ میں تاجر اتحاد حق پرسٹ گروپ کا احتجاجی مظاہرہ

چارسدہ میں تاجر اتحاد حق پرسٹ گروپ کا احتجاجی مظاہرہ

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) تاجر اتحاد حق پرست گروپ کا فاروق اعظم چوک چارسدہ میں احتجاجی مظاہرہ۔ شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی ۔۔تفصیلات کے مطابق شہر میں چوری کی بڑھتی ہوی وارداتوں اور ایک ہی رات میں پانچ دکانوں میں نقب زنی کے خلاف تاجر اتحاد حق پرست نے آج بروز بدھ فاروق ااعظم چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تاجر اتحاد حق پرست کے صدر لعل محمد لعل ،مرکزی جنرل سیکرٹری میاں رحم بادشاہ م، امداداللہ اور دیگر نے کہا کہ نوشہرہ روڈ پر 6 دن پہلے 5 دکانوں میں نقب زنی اور لاکھوں روپے چوری پولیس کی ناکامی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور عوام کو چوروں اور ڈاکوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔مقررین نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی کارکردگی پر شدید تخفظات کا اظہار کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -