گریڈ 18کے 14افسر 10ارب کرپشن کے مقدمات میں ملوث پرکشش سیٹوں پر براجمان

گریڈ 18کے 14افسر 10ارب کرپشن کے مقدمات میں ملوث پرکشش سیٹوں پر براجمان

  

لاہور(ارشد محمود گھمن /سپیشل رپورٹر)کمیونی کیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے گریڈ 18کے 14ایگزیکٹو انجینئرزکرپشن مقدمات میں ملوث ہونے کے باوجود پرکشش سیٹوں پر تعینات ، قومی خزانہ کو 10ارب روپے کا چونا لگانے پربھی اینٹی کرپشن میں ان کے خلاف درج مقدمات اور سینکڑوں انکوائریاں تاحال التواء کا شکارہیں۔تفصیلات کے مطابق سی اینڈ ڈبلیو کے گریڈ 18کے 14افسران جن میں مہرافضل ایگزیکٹو انجینئرہائی وے ایم اینڈ آرگوجرانوالہ کوگزشتہ ماہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے 50ہزارروپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتارکرکے مقدمہ نمبر33/18درج کیا،جنہیں اب چند روز قبل پرکشش سیٹ پرحافظ آباد میں تعینات کردیا گیاہے ۔شاہد منظور ایگزیکٹو انجینئر روڈکنسٹرکشن ہائی وے(سنٹرل زون لاہور)کے خلاف چند روز قبل 9کروڑ روپے کی کرپشن کی بابت مقدمہ نمبر 3/19درج کیا گیاتاحال مذکورہ افسر اپنی سیٹ پر براجمان ہیں اور ان کے خلاف تاحال کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ،زاہد اشفاق (ڈپٹی ڈائریکٹر ون)چیف انجینئر پنجاب ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ نارتھ زون لاہور کیخلاف مقدمہ نمبر47/13،48/13،49/13بہاولپور، سید اطہر حسین بخاری (ایکسیئن آن ڈیپوٹیشن)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،راولپنڈی کے خلاف مقدمہ نمبر2/14،75/12سرگودھا ، رانا غلام دستگیر (ایکسیئن )بلڈنگ ڈویڑن حافظ آباد کے خلاف مقدمہ نمبر8/18،بہاولپور 1/16لودھراں ،46/17شیخوپورہ ،افتخار احمد چودھری (ٹیکنیکل آفیسر چیف انجینئر پنجاب بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ زون لاہور)کے خلاف کرپشن کے 10مقدمات جن میں مقدمہ نمبر10/10اینٹی کرپشن مظفر گڑھ، مقدمہ نمبر2/2009میانوالی ، مقدمہ نمبر7/10میانوالی ،36/2009ء بھکر، مقدمہ نمبر10/13ریجن سرگودھا، مقدمہ نمبر75/12ریجن سرگودھا، مقدمہ نمبر179/18ساہیوال ،ارشدمحمود الحسن (ڈپٹی ڈائریکٹر ون)چیف انجینئر پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیزائن لاہور کیخلاف مقدمہ نمبر44/2016گوجرانوالہ، مقدمہ نمبر28/2013سرگودھا،احمد ندیم خان (ایکسیئن )بلڈنگز ڈویژن جھنگ کیخلاف انکوائری نمبر840/12او795/12مظفرگڑھ ،فداحسین (معطل ایکسیئن )کے خلاف ایف آئی آر نمبر59/15اوکاڑہ ،8/16راجن پور،نذیر احمد خان (ایکسیئن)بلڈنگز ڈویڑن نارووال کیخلاف انکوائری نمبر 601/2016، 366/2017،117/18 ،1405/16ساہیوال جبکہ مقدمہ نمبر41/2015پاکپتن،اشفاق حسین (ڈپٹی ڈائریکٹر)ایل اینڈ ایس،ڈائریکٹر پی اینڈ دی پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ لاہور کیخلاف انکوائری نمبر159/14بہاولپوراور اعجاز احمد (ایکسیئن)ہائی ویزڈویژن سرگودھا کیخلاف انکوائری نمبر 94/2017، 302/2017، 29/2018،79/2018سرگودھا زیرالتواء ہیں ،حالانکہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے ان میں کئی مقدمات پر جوڈیشل ایکشن بھی منظور کررکھا ہے۔علاوہ ازیں کئی کیسز زیر انکوائری ہیں ،ان افسران نے قومی خزانے کے تقریباً 10ارب روپے خورد برد کررکھے ہیں اور ڈویلپمنٹ کے کاموں میں کنٹریکٹر کیساتھ ساز باز کرکے ناقص مٹیریل کا استعمال کیا جوثابت ہونے پر اینٹی کرپشن نے مقدمات درج کرتو لئے مگر اینٹی کرپشن کے ٹیکنیکل افسران نے ان سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت وصول کرکے مذکورہ تمام مقدمات کوزیرالتواء کررکھا ہے جبکہ سی اینڈ ڈبلیو کے اعلیٰ افسران نے بھی ان کرپٹ افسران کو تحفظ فراہم کرکے اہم عہدوں پر فائز کررکھا ہے ،محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ڈی جی کی ہدایات پر زیر التوا مقدمات کو فوری طور پر نمٹانے کے لئے ترجیح بنیادوں پر انکوائریاں جاری ہیں جن میں کئی مقدمات کے چالان عدالتوں میں زیر سماعت ہیں

مزید :

صفحہ آخر -