ڈپٹی سپیکر کا سی ڈی ڈبلیو پی کی طر ف سے برج عزیز خان ڈیم کی منظوری کا خیر مقدم

ڈپٹی سپیکر کا سی ڈی ڈبلیو پی کی طر ف سے برج عزیز خان ڈیم کی منظوری کا خیر مقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آباد(این این آئی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیوپی ) کے ہونے والے اجلاس میں بلوچستان میں برج عزیز خان ڈیم پروجیکٹ منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ڈ پٹی چیرمین پلاننگ کمیشن وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختار کا شکریہ ادا کیا۔جنہوں نے ان کی درخواست پر اس منصوبے کو آیندہ مالی سال کی اے ڈی پی میں شامل کیا ہے۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر سے کوئٹہ شہر میں صاف پینے کے پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے اس منصوبے کی منظوری کو موجودہ حکومت کی طر ف سے کوئٹہ کے عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ اس ڈیم کی تکمیل کے بعد اس سے کوئٹہ شہر کو 21لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔
خیر مقدم