ادبی ‘ثقافتی ‘مذہبی تقریبات‘ روزنامہ ’پاکستان کی خدمات لائق تحسین ‘ آرٹس کونسل ہمیشہ تعاون کرتا رہیگا ‘ محمد سجاد جہانیہ کا خطاب

ادبی ‘ثقافتی ‘مذہبی تقریبات‘ روزنامہ ’پاکستان کی خدمات لائق تحسین ‘ آرٹس ...

  

ملتان ( فورم رپورٹر ) محمد سجاد جہانیہ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل نے کہا کہ ہمارا ادارہ ملتان آرٹس کونسل ہمیشہ سے روزنامہ’ پاکستان ‘ کے ساتھ ہے ۔ ادبی ‘ ثقافتی ‘ مذہبی تقریبات روزنامہ ’پاکستان ‘ کے ساتھ ملکر منعقد کرتے رہیں گے ۔ انہوں (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

نے کہا کہ سرائیکی فوک موسیقی میلہ جنوبی پنجاب کی عوام کو مدتوں یاد رہے گا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجاد احمد کھوکھر ریجنل ہیڈ سنو ایف ایم 89.4 نے کہا کہ ہمارا ادارہ ملتان سمیت پور ے ملک میں سب سے زیادہ سنا جانے والا ایف ایم ریڈیو ہے ‘ ہمارا ادارہ ایف ایم 89.4 فن و ثقافت کے فروغ کیلئے اپنا اہم کردار جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا روزنامہ ’پاکستان ‘ کے ساتھ ملکر سرائیکی فوک موسیقی میلہ سجانے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے ۔ فیملیز کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کرکے ہمارے حوصلے بلند کیے ۔ آئندہ بھی روزنامہ ’پاکستان ‘ کے ساتھ ساتھ رہیں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -