خانیوال ‘ ڈسٹرکٹ بار وفد کی چیف جسٹس آف لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات ‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال
خانیوال (نمائند ہ پاکستان ) چیف جسٹس آف لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان سے ان کی خصوصی دعو ت پرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
خانیوال کے صدر اظہر عباس جکھڑ او رجنرل سیکرٹری چوہدری محمد ہارون کی قیاد ت میں جوائنٹ سیکرٹری راؤ جابر علی ‘آڈیٹر شیخ جاوید اقبال‘ایگزیکٹو ممبران ملک عبدالرحمن‘نعمان احمد چوہدری ‘قاضی تحمید احمد ‘جاوید اسلم پراچہ ودیگر نے تفصیلی ملاقات کی ۔اس موقع پر چیف جسٹس آف لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان نے کہا کہ وکلاء معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں جن پر معاشرے کے تمام افراد اپنے مسائل و مشکلات کے حل کے لیے مکمل اعتماد اور بھروسہ کرتے ہیں لہذابار او ربنچ کے تعلق کو مضبوط بناکر اپنے پیشہ ورانہ کام میں لگن ‘محنت اور احساس ذمہ داری کے اصولوں پر عمل کرکے عوا م الناس کو جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے خانیوال بار کی تعمیروترقی او روکلاء برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہو ں مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔