قندیل بلوچ قتل کیس ‘ 2 پولیس اہلکاروں کے بیان قلمبند

قندیل بلوچ قتل کیس ‘ 2 پولیس اہلکاروں کے بیان قلمبند

  

ملتان (خبر نگار خصو صی ) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں 2 پولیس اہلکاروں کا بیان قلمبند کرنے کے بعد مزید (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

شہادتوں اور جرح کیلئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت پر پولیس نے جیل سے ملزم وسیم کو عدالت پیش کیا اور ملزمان حق نواز، ظفر، عبدالباسط، مفتی عبدالقوی اور اسلم شاہین از خود پیش ہوئے۔ اس موقع پر اے ایس آئی بشیر اور ہیڈ کانسٹیبل سہیل اکبر کے بیان قلمبند کئے گئے اور عدالت میں ضمانت پر رہا ملزم حق نواز کے وکیل کی جانب سے مال مقدمہ دیکھنے کی استدعا بھی کی گئی جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ایڈووکیٹ ریاض حسین کھوسہ کو مال مقدمہ دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -