سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ترقی کا ضامن ‘ سید مبین احمد کی بات چیت

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ترقی کا ضامن ‘ سید مبین احمد کی بات چیت

  

ترنڈہ محمدپناہ (نمائندہ پاکستان)ولی عہد سعود ی عرب محمد بن سلمان کا دورہ (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

پاکستان ملکی ترقی کا ضامن ہے ،مزید انویسٹرز ملک میں آئیں گے اور ملک ترقی کرے گا ،وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے جیلوں میں بند پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ایم این اے مخدوم سید مبین احمد نے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ولی عہد سعود ی عرب شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کے ملکی معشیت پر مؤثر اثرات جلد آنے شروع ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا سعودی عرب کی طرف سے بھاری سرمایہ کاری عمران خان اور پی ٹی آئی کی حکومت پر بھرپور اعتماد کااظہار ہے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سرمایہ کاری کی بدولت مزید سرمایہ کاری ملک میں آئے گی اور ملک ترقی کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے سعودی جیلوں میں بند پاکستانیوں کی رہائی کے لئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے خصوصی درخواست کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں ۔اس موقع پر محمد عربی عباسی ،ڈاکٹر محمد نواز چانڈیہ ،ڈاکٹر احمد فراز ،قاضی محمد ظفر نوید ،جام عنایت غفار ،جام محمد ناصر شیر بھتڑ ،محمد عبداللہ خان پٹھان،قلندر حسین زرگر ودیگر موجود تھے۔

ترقی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -