پوری قوم متحد ‘ بھارت جنگی جنون کو ہوا نہ دے ‘ دوست محمد مزاری
را جن پور (نا مہ نگا ر)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا بھارت کو دو ٹوک جواب پاکستانی عوام کے جذبات کی حقیقی معنوں میں(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )
ترجمانی ہے۔پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح حکومت اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ہم بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔بھارت ہوش کے ناخن لے ورنہ پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جنگی جنون کو ہوا نہ دے ، حملہ کرنے کی جرات کی تو نام ونشان مِٹ جائے گا۔کشمیریوں کے دل میں ہندوستان سے نفرت کے سوا کوئی جذبہ نہیں۔بھارت نے کشمیر میں نفرت کا جو بیج بویا ہے وہ تنا وردرخت بن چکاہے ، اب وہ کاٹے۔بھارت کو یہ ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ پاکستان میں نڈر اور بے باک قیادت کی حکومت ہے جو دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتی ہے اور سب سے بڑھ کر حکومت ، افواجِ پاکستان اور پوری قوم یکجا ہے۔ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ ہم سے کوئی امن کی بات کرے گا تو ہم امن سے بات کریں گے اور اگر جنگ کی بات کرے گا تو ہم جنگ کی بات کریں گے۔