مرجان بداخلاقی کیس ‘ میڈیکل ‘ تفتیشی افسر غائب ‘ 2 مارچ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم

مرجان بداخلاقی کیس ‘ میڈیکل ‘ تفتیشی افسر غائب ‘ 2 مارچ کو حاضری یقینی بنانے ...

  

ملتان (خبر نگار خصو صی ) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے جامعہ زکریا کی طالبہ (بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

مرجان بداخلاقی کیس میں میڈیکل اور تفتیشی آفیسر کے پیش نہ ہونے پر ایم ایس شہباز شریف ہسپتال اور سی پی او کو آئندہ سماعت 2 مارچ کومذکورہ آفیسر ز کی عدالت میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت پر ضمانت پر رہا ملزم علی رضا، عثمان خالد، نشاط احمد، تنزیل الرحمان، عثمان قاسم اور ڈاکٹر محمد اجمل عدالت میں پیش ہوئے۔فاضل جج نے قرار دیا کہ ڈاکٹر عائشہ کا عدالت میں پیش نہ ہونا ناپسندیدہ اقدام ہے اور وہ اگر آئیندہ سماعت میں پیش نہ ہوئیں تو ان کے خلاف مجرمانہ غفلت برتنے کی کاروائی عمل میں لانے کے ساتھ معاملہ سیکرٹری ہیلتھ کو بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ تھانہ وومن سنٹر میں زکریا یونیورسٹی کی طالبہ (م) نے طالبعلموں کی جانب سے بداخلاقی کرتے ہوئے ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -