الیکشن وقت سے پہلے ہونگے ‘ مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے ‘ دوست محمد کھوسہ

الیکشن وقت سے پہلے ہونگے ‘ مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے ‘ دوست محمد کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان( بیورورپورٹ )پی ٹی آئی کی حکومت اپنے اقتدارکی مدت پوری نہیں کرسکے گی ۔الیکشن وقت سے پہلے ہونگے ۔نوازلیگ نے ملک کو مقروض کیا ۔پی ٹی آئی کی(بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

حکومت بھی قرضوں کے ذریعے چلائی جارہی ہے ۔مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے ۔بلاو ل بھٹو بے داغ اورنوجوانوں کا لیڈر ہے ۔ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان میں پیپلز پارٹی کا جھنڈا ہر جگہ لہرائے گا۔پی ٹی آئی کی حکومت نے چند ماہ میں عوام کومایوس کیا۔احتساب کے نام پر انتقام لیاجارہاہے۔ضلع بھر میں یونین کونسل کی سطح پر پی پی کے دفاتر کھولیں گے ۔کارکن ذاتی اختلاف بھلا کر متحد ہوجائیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعلی پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سردار دوست محمد خان کھوسہ نے اقبال ٹاؤن میں سردار عطاء اللہ کی طرف سے کھولے گئے پی پی کے آفس میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر آفس پرپیپلز پارٹی کا پرچم بھی لگایاگیا۔تقریب میں معززین علاقہ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔سردار دوست محمد خان کھوسہ نے کہاکہ میں نے اپنے والد سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی مشاورت سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اب دل وجان سے جدوجہد کرکے پارٹی کو مضبوط متحرک اور فعال کرونگا۔مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا ہے ۔