سردار جعفر لغاری کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ‘ اہم امور پر تبادلہ خیال
جام پور (نامہ نگار )تحریک انصاف کی حکومت علاقائی ترقی اور عوام کی خوش حالی کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ ہیلتھ کارڈ اور تعلیم کے وافر مقدار میں مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ماضی کے دور سے ہمارا دور مختلف ہو گا۔ نئے پاکستان میں امیر اور غریب کا فرق ختم کر(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
کے میرٹ کواولیت دی جارہی ہے۔۔ یہ بات وزیر اعلی پنجاب عشمان بزدار نے ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ممبر قومی اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک با ددی ۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے ساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر معاہدے ہوئے ہیں۔ ولی عہد نے پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کی عوام کی خوش حالی کے لیے کئی منصوبے بنائے جا رہے ہیں ۔ ان منصوبوں کی عوام میں خوش حالی آئے گی۔ ہیلتھ کارڈ سے غریب لوگوں کو سات لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت ہو گی۔ الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام تحریک انصاف کی مکمل کرئے گی۔ پولیس کلچر کو ختم کرکے اصلاحات لا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری نے طیب ڈریں ۔ مرنج ڈیم کی فوری طور تعمیر کرنے کے علاو ہ جام پور شہر کے لیے سٹی پیکج کے فنڈز کے اجراء کے علاوہ بے روز گاری کے خاتمہ کے لیے خصوصی پیکج کا بھی مطالبہ کیا۔ ممبر قومی اسمبلی کی طرف سے نشاندھی کیے گئے تعمیر نو کے کاموں پر فوری کاروائی کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایت بھی جاری کر دی ہے ۔