روزنامہ پاکستان لے زیر اہتمام ،ملتان آرٹس کونسل میں سرائیکی فوک موسیقی میلہ،5گھنٹے سُروں کی برسات

روزنامہ پاکستان لے زیر اہتمام ،ملتان آرٹس کونسل میں سرائیکی فوک موسیقی ...

  

ملتان (اہتمام و رپورٹ فیاض احمد اعوان ‘ تصاویر شہزاد انور امروہی ) روزنامہ ’’پاکستان‘‘ ملتان آرٹس کونسل اور سنو ایف ایم 89.4 کے زیر اہتمام شمع بناسپتی و کوکنگ آئل بنانے والے ادارے حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز ‘ ایس ایم فوڈ انڈسٹری گبز ‘ ایوو ایکوا پیور واٹر اور علی برادرز کنٹرکشن کمپنی کے اشتراک سے سرائیکی فوک میلہ 5 گھنٹے تک سروں کا جادو بکھیرنے کے بعد ان مٹ یادیں چھوڑ کر ختم ہوگیا ۔ گلوکاروں کی بے مثل پرفارمنس اور لوک دھنوں پر ثقافتی رقص نے مسلسل 5گھنٹے تک حاضرین کو محصورکیے رکھا ۔ سرائیکی جھومر ‘ ڈاچی ڈانس ‘ گھوڑا ڈانس اور عطاء اﷲ ملتانی کی شہنائی کو بے حد پذیرائی ملی اور عوام نے دل کھول کر سرائیکی کلچر کو داد اور پسند کیا ۔ ملتان آرٹس کونسل کا ہال حاضرین کی تعداد کے پیش نظر تنگ دامنی کا شکار نظر آیا ۔ نشستوں کے علاوہ ہال کی سیڑھیوں پر اور سٹیج کے سامنے بھی شائقین زمین پر بیٹھ کر سرائیکی موسیقی سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔ حاضرین نے گلوکاروں کی پرفارمنس کو پسند کیا اور دل کھول کر داد دی ۔ جگہ نہ ملنے (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

کیوجہ سے سینکڑوں فیملیز کو واپس جانا پڑا ۔ پروگرام کی کمپیئرنگ سجاد جہانیہ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ‘ سجاد احمد کھوکھر ریجنل ہیڈ سنو ایف ایم 89.4 اور فیاض احمد اعوان نے کی ۔ شائقین کی دلچسپی کا یہ عالم تھا کہ سرائیکی موسیقی میلے کا وقت چار بجے سہ پہر تھا مگر فیملیز دوپہر 2 بجے ملتان آرٹس کونسل پہنچنا شروع ہو گئی تھیں‘ ملتان اور گرد و نواح کے علاوہ دور دراز کے شہروں رحیم یار خان ‘ بہاولپور ‘ لودھراں ‘ میلسی ‘ وہاڑی ‘ ساہیوال ‘ خانیوال ‘ جہانیاں‘ مظفر گڑھ ‘ ڈیرہ غازیخان ‘ راجن پور ‘ لیہ ‘ چوک اعظم اور جھنگ سے بھی سرائیکی نغمہ و ثقافت کے شائقین نے سرائیکی فوک موسیقی میلہ میں شرکت کی ۔ معروف گلوکار ساجد علی ملتان ‘ اجمل وسیم ‘ نذیر حسین آسی لونے والا ‘ محمد عمران مغل ‘ عالیہ عروج ‘ مدیحہ میڈی ‘ محمد عثمان مغل ‘ زبیر حسن بھپلا ‘اسحاق ساغر اور علی رضا نے اپنی اپنی آواز کے جادو کے ذریعے تقریب کو چار چاند لگا د ئیے ۔ محمد سجاد جہانیہ نے گیت گا کر تقریب کا آغاز کیا ان کے بعد علی رضا ورسٹائل آواز کے مالک نوجوان نے دو گیت پیش کر کے خوف داد وصول کی ۔ اسحاق ساغر پختہ گائیکی کا نامور نام نے بھی اپنی آواز کے ذریعے میلہ لوٹا ۔ زبیر حسن بھپلا نے بھی دو گیت پیش کر کے خوب داد وصول کی ۔ عثمان مغل نے اپنی سریلی آواز اور ساتھ ساتھ خصوصی پرفارمنس سے تقریب کو عروج پر پہنچایا۔ مدیحہ میڈی ملتان کی ابھرتی ہوئی سریلی آواز نے اپنے منفرد سٹائل سے تقریب کو رونق بخشی ‘ محمد عمران مغل موجودہ دور میں ملتان کی خوبصورت آواز نے تین خوبصورت گیت پیش کر کے سرائیکی فوک موسیقی میلہ کے حاضرین کو محضوظ کیا اور داد سمیٹی ‘ عالیہ عروج جہانیاں سے خصوصی طورپر آئی ہوئی گلوکارہ نے اپنی خوبصورت آواز کے ذریعے حاضرین محفل کو سحر میں مبتلا کردیا ‘ انکی پرفارمنس کو بے حد پسند کیا گیا ‘ نذیر حسین آسی لونے والا جو کہ استاد اﷲ دتہ لونے والا معروف لوک گلوکار کے شاگرد خاص ہیں نے اپنی سریلی آواز کے ذریعے اپنے استاد اﷲ دتہ لونے والے کا نام روشن کیا ۔ نذیر حسین آسی لونے والا نے ڈوہڑے ‘ ماہیے پیش کر کے حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی ‘ ایک ایک مصرعے پر عوام نے داد اور تالیاں بجاتے رہے ۔ اجمل وسیم کبیروالا سے آئے معروف فوک گلوکار نے اپنے مشہور زمانہ گیت سوہنڑی گڈی تے سوہنے لوک ‘ اور چٹا چولہ سی ڈے درزی پیش کیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا ‘ ساجد علی ملتانی دردوں کا سفیر ‘ فوک گائیکی کا بادشاہ نے اپنی پاور فل آواز اور پرفارمنس کے ذریعے تقریب کو یادگار بنا دیا ۔ ان کی پرفارمنس کو حاضرین محفل نے بہت پسند کیا اور منچلے ان کے ساتھ انکے گانوں پر ڈانس اور جھومتے رہے ۔ عطااﷲ ملتانی معروف شہنائی نواز اور انکی ٹیم نے سرائیکی جھومر ‘ لڈی ‘ ڈاچی ڈانس ‘ گھوڑا ڈانس پیش کر کے اور ڈھول کی تھاپ پر حاضرین محفل کا مزا دوبالا کر دیا اور سرائیکی فوک موسیقی میلہ یادگار بنا دیا ۔سرائیکی فوک موسیقی میلہ میں گروپ جوائنٹ ایڈیٹرشوکت اشفاق، مہر ارشاد سیال ایم این اے مظفر گڑھ ‘ ڈاکٹر مجید اصغر معروف سماجی شخصیت ‘ کیپٹن (ر ) ناصر علی مہے چیئرمین بزم احباب و رہنما پاکستان تحریک انصاف ‘ قربان فاطمہ ضلعی صدر خواتین ونگ پاکستان تحریک انصاف ‘ رانا تصویر احمد چیئرمین تحریک صوبہ ملتان ‘ محترمہ اجالا لنگاہ سرائیکی رہنما ‘ میاں نورالحق جھنڈیر سابق صدر میلسی بار ایسوسی ایشن ‘ محمد عمران اعظمی منیجر مارکیٹنگ شمع بناسپتی و کوکنگ آئل بنانیوالے حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز ‘ محمد حنیف چوہان ماہر تعلیم و سماجی شخصیت ‘ ملک عبدالغفاراعوان چیف ایگزیکٹو ایوو ایکوا پیور واٹر ‘ راؤ عبدالقیوم شاہین ‘ شاہ محمد خان ناصر ‘ مہر محمد اقبال سرگانہ ایڈووکیٹ ‘ ملک محمد عمران تھہیم صدر پاکستان پیپلز پارٹی این اے 182 مظفر گڑھ ‘ ایم سلیم درباری ‘ مہر منور سیال ‘ پروفیسر علی سخن ور ماہر تعلیم ‘ آصف نیازی چیف ایگزیکٹو سائن وے گروپ ‘ مہر ظفر اقبال ارائیں ‘ محمد امین باقر شوق سٹوڈیو ‘ نعیم اقبال نعیم ‘ میاں محمد ماجد ‘ میاں محمد فاروق رہنما پاکستان تحریک انصاف ‘ ملک عالم شیر اعوان ‘ سیدہ نوشین بخاری ‘ انعم سومرا ‘ زبیر ملک سمیت سینکڑوں خواتین و حضرات سمیت معززین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -