حکومت نے غریبوں سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ‘ دعوے کہاں گئے ‘ شیر علی گورچانی

حکومت نے غریبوں سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ‘ دعوے کہاں گئے ‘ شیر علی گورچانی

  

جام پور (نمائندہ خصوصی )تبدیلی کا نعرہ لگانے والی حکومت ناکام ہوگئی۔ یہ بات سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیرعلی خان گورچانی نے چیرمین اللہ آباد سردار امان اللہ خان ترین کے بیٹوں کی شادی کی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق چیرمین رانا(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

سرفراز خان۔ سابق رکن بار ایسویسی ایشن رانا محمد ایوب خان ایڈوکیٹ۔ سماجی رہنماء رانا مقبول احمد خان ۔منصور خان مستوئی۔ محمد اففل خان کھوسہ۔ رحیم بخش خان بازگیر ۔ محسن احمدانی۔ غلام یاسین خان۔ شاہنوا ز خان سمیت دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی پاکستان امد پر وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو مدعو نہ کرکے پست ذہین کا ثبوت دیا ہے۔ سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی طرح سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی سرخرو ہو کرکے نکلیں گے۔ تما م مقدمات باعزت بری ہونگے۔ حکومت صرف بلند وبانگ دعوی کر رہی ہے۔ بجلی اور گیس کے بعد روزمرہ کی اشیاء مہنگی کرکے غریب عوام سے روٹی کا نوالہ چھین لیا گیا ہے۔ زندگی بچانے والی ادوایات کی قیمتیں اسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ ہیلتھ اور تعلیم میں ہمارے دور کے پروگراموں کو نیا رنگ دے کرکے چلایا جارہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی لوگ ہمارے دور کو یاد کرتے ہیں۔

دعوے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -