حکومتی ٹیم فیل ‘ ن لیگ جلد برسر اقتدار آئیگی ‘ ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری

حکومتی ٹیم فیل ‘ ن لیگ جلد برسر اقتدار آئیگی ‘ ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری

  

ہارون آباد(نامہ نگار)پنجاب کی تبدیلی سرکار کی جانب سے پرانے ٹیکسز میں اضافے اور نئے ٹیکس نافذ کرنے کے مجوزہ پلان سے ممکنہ(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

مہنگائی کے خدشہ نے عوام کو تشویش اور پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے تبدیلی سرکار کے چھ ماہ میں کوئی ایسا دن نہیں ہے جب مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافہ کا سونامی عوام پر مسلط نہ کیا گیا ہو عمران خان نے امیروں پر ٹیکس لگانے کے بڑے بڑے اور بلندو بانگ دعوے کر کے سبز باغ دکھائے مگر ان کی تبدیلی سرکار نے غریب اور عام آدمی پر ٹیکسوں کی بھرمار کے ذریعے زندگی اجیرن بنا دی ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری ایم پی اے نے مسلم لیگی رہنماء محمد شفیق خان عباسی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پالیسی غریب عوام پر نافذ کرنے کی بجائے اور طبقہ سے ٹیکس وصولی کا پلان بنا کر عمل کیا جائے ۔کاسہ لے کر جس طرح ملک کی بدنامی کی گئی ہے وہ سب کے سامنے ہے ہر چیز پر انہوں نے یوٹرن لیا ہے۔ وزیر اعظم ہاوس میں ٹھہرایا گیا وہی گاڑیاں جو انہوں نے بیچیں اب گاڑیاں کرایہ پر لے کر ان کو استعمال کیا گیا ،ہیلتھ کارڈ کا پروگرام میاں محمد نواز شریف کاتھا حتی کہ سعودی آئل ریفائنری ملک میں لگ رہی ہے یہ بھی میاں نوازشریف کا ہی منصوبہ تھا یہ معاہدے پہلے ہی مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہو چکے تھے تبدیلی کا سورج طلوع ہوتے دیکھ رہا ہوں جس طرح کی یہ کمزور ٹیم اتاری گئی ہے میدان میں آپ دیکھیں ٹیم کو جتنی مرضی سپانسر شپ ہولیکن اگر وہ گرانڈ میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے تو عوام انہیں ٹماٹر اور گندے انڈے مارنے شروع کر دیتے ہیں یہ ٹیم بالکل فیل ہوگئی ہے اب اس ٹیم کو میدان سے نکالنا ہی پڑے گا اور انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) ہی دوبارہ برسرا قتدار آئے گی ۔

برسراقتدار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -