مودی نے نفرت کا بیج بودیا ‘ بھارت جلد ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائیگا ‘ جمشید دستی

مودی نے نفرت کا بیج بودیا ‘ بھارت جلد ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائیگا ‘ جمشید دستی

  

مظفرگڑھ(نمائندہ خصوصی ) بھارت ہوش کے ناخن لے پاکستان سے جنگ احمقانہ حرکت ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا بھارت اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ان شاء اللہ جلد ہی بھارت تیس سے زائد ٹکڑوں میں تقسیم ہوگا ۔ انہوں نے کہا پاکستان ایٹمی پاور کا حامل اہم اسلامی ملک ہے مودی سرکار الیکشن میں اقلیتوں کی نفرت کا شکار ہے وہ اپنی بدترین شکست دیکھ کر پاکستان دشمنی کا پرانا کارڈ کھیل رہا ہے انہوں نے کہا دنیا جانتی ہے پلوامہ حملے کی حقیقت بھارت کے اندر ہی ہے انہوں نے کہا اللہ کے کرم سے جلد ہی کشمیر آزاد ہوگا کشمیری جاگ رہے ہے اور اپنی آزادی کے لئے لازوال قربانیوں کی داستان رقم کر رہے ہیں انہوں نے کہا میں عمران خان کی جرات کا سلام پیش کرتا ہوں عمران خان پاکستان نے کے پہلے وزیر اعظم ہیں جہنوں نے قوم کی امنگوں کے مطابق بھارت کو منہ توڑ جواب دیا انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔

جمشید دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -