آمدن سے زائد اثاثے ‘ گرفتار ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی درخواست ضمانت پر نیب حکام سے ریکارڈ طلب

آمدن سے زائد اثاثے ‘ گرفتار ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی درخواست ضمانت پر نیب حکام ...

  

ملتان (خبر نگار خصو صی ) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کے مقدمہ میں گرفتار ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بہاولپور کی درخواست ضمانت پر نیب حکام سے 6 مارچ کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں محکمہ خوراک کے آفیسر تنویر نصرت وڑائچ نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے خلاف نیب ملتان نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا مقدمہ درج کیا اور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ وہ بے قصور ہے لہٰذا اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -