ڈیرہ ‘ قبضہ گروپ کیخلاف آپریشن‘کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واپس

ڈیرہ ‘ قبضہ گروپ کیخلاف آپریشن‘کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واپس

  

سخی سرور (نامہ نگار)ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ڈویڑن آغا علی عباس اور آرپی او ڈیرہ غازی خان محمد عمر شیخ کی ہدایت پر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد علی بخاری نے انچارج ٹریفک سب انسپکٹر مہتاب اے ایس آئی عمر کے خلاف انکوائری کی جس میں رشوت کا (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

لینے اور جعلی چلان کرنے کا الزام ثابت ہوگیا.لکی مروت کے رہائشی رشید نواز حیب الرحمن نے درخواست دی کہ ٹریفک انچارج مہتاب سب انسپکٹر اور اے ایس آئی عمر مشتاق ریاض ذیشان اطہر نے رشوت لیتے ہوئے جعلی چلان کیے. جس کی ڈائریکٹر آنٹی کرپشن آغا علی عباس کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ احمد علی بخاری نے انکوائری کی جس میں رشوت لینا اور جعلی چلان کرنا ثابت ہوگیا. جس پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان آغا علی عباس کی ہدایت پر سب انسپکٹر اے ایس آئی عمر سمیت چھ پولیس اہلکاروں کے خلاف خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا. ملزمان نے رشید نواز سے 6150 اور حبیب رحمان سے 2500 پر رشوت لی. ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان آغا علی عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی. کرپٹ عناصر کا گھیرا تنگ کر دیا ہے. رشوت لینے والے پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل لائی جائے گی. ڈی جی آنٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر کرپشن اور کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی.علاوہ ازیں ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ڈویڑن آغا علی عباس کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی ہے . چک تالپور تحصیل کوٹ میں سرکاری رقبہ واگزار کرالیا گیا ہے .ڈائریکٹر انٹی کرپشن آغا علی عباس نے کہا کہ 1696 کنال سولہ مرلے قبضہ مافیا سے سرکاری رقبہ انٹی کرپشن نے واگزار کرایا ہے.. 1696 کنال سرکاری رقبے کی مالیت دو کروڑ اڑسٹھ لاکھ روپے بنتی ہے.. قبضہ مافیا عرصہ دراز سے سرکاری رقبہ پر قابض تھے.

واپس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -