ملتان ‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان ‘ پولیس خاموش

ملتان ‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان ‘ پولیس خاموش

  

ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

چور لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات، اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ، تفصیل کیمطابق رام کلی میں آصف سے 2افراد ہزاروں کی نقدی اور موبائل فون، ممتازآباد میں عمران لطیف سے موبائل فون ،زاہد سلیم سے نقدی اورموبائل فون چھینا گیاہے،کائیاں پور میں قیصر عبا س کے بھانہ سے عبدالغفور، غلام قاسم، شاہداور اللہ ڈیوایا نے 2لاکھ50ہزار کے مویشی چوری کرلئے،قطب پور کے علاقے میں عمرخان کارکشہ چوری ہوگیا۔گاڑڈن ٹاون میں اسد مسعود کے گھر آنیوالی نوسرباز خواتین ایک لاکھ80ہزار کے ذیورات خاتون خانہ کو بے ہوش کر کیلوٹ کرلے گئیں،ناگ شاہ سے طارق کاموٹرسائیکل چوری ہوگیا،مظفرآباد میں محمدعلی کے گھر سے 2 لاکھ سے زائد کیزیورات ،نقدی اور دیگر سامان چوری ہوگیا،اسی علاقے میں انیق علی سے نقدی اور موبائل فون چھینا گیا،کاشف یونس،انصر اقبال،عرفان اور خرم کیموٹرسائیکل چوری ہوگئے،گلگشت کیعلاقے میں قیصر کا موٹرسائیکل گھر کے باہر سے چوری کرلیاگیا، گردیزی مارکیٹ میں مسز شعیب کاموبائل فون،بی ذیڈ کیعلاقے سے سعید احمد کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا،نیو ملتان انوار الحق کی دکان پرآنیوالے داکو 5 لاکھ سے زائد کی نقدی چھین کرلیگئے ،بستی خداداد کے ارسلان کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا، قاسم بیلہ کے فرمان علی کی دکان سے ایک لاکھ28ہزار کاسامان چوری کرلیاگیاہے،سیتل ماڑی کیوقار ،غلام مصطفی کیموٹرسائیکل،چوری ہوگئے،بدھلہ روڈ پر راشد سے نقدی ،موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لیاگیاہے،گرڈسٹیشن کیقریب فقیر محمد کاموٹرسائیکل، احمد ٹاون کیشاہ رخ کاموبائل چوری کرلیاگیاہے،خونی برج کیقریب ناصر سے پرس چھینا گیاجس میں موبائل فون اور ایک انگوٹھی بھی تھی،ٹی بی روڈ کیدکاندار اکرم کی دکان سے ایل سی ڈی چوری ہوگئی، دولت گیٹ کیوسیم کاموٹرسائیکل چوری ہوگیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -