ڈکیتی چوری کی وارداتیں ،شہری لاکھوں مالیت کی نقدی زیورات و قیمتی سامان سے محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتیں ،شہری لاکھوں مالیت کی نقدی زیورات و قیمتی سامان سے ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر )صوبائی دارالحکومت مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ۔طلائی زیورات ۔موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا ۔ذرائع کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر خاور کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر4لاکھ 70ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے نشتر کالونی کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر غفور اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ شمالی چھاونی کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے افضل اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ روپے90ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔مصطفی ٹاون کے علاقے میں ڈاکوؤں عارف اور فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 30ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات ۔ لاری اڈا کے علاقے ڈاکوؤں نے نادر اور فیملی سے1لاکھ 55ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات ۔۔وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے امجد حسین اور فیملی سے 85ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ شاہدرہ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر حسیب سے 60ہزار اور موبائل فون ۔ لٹن روڈ سے ڈاکو پرویز سے35ہزار نقدی اور موبائل فون ۔گلبرگ میں نوید سے ڈاکو گن پوائنٹ پر24ہزار نقدی اور موبائل فون ۔سبزاہ زار سے ڈاکو گن پوائنٹ پر کامران سے20ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ غازی آباد اور گجر پورہ سے گاڑیاں اور ٹبی سٹی ۔ساندہ اور ملت پارک کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔

مزید :

علاقائی -