فراڈ کیس ، خدیجہ ٹریڈرز کے مالک اور مینجرکے جسمانی ریمانڈ نیب کے حوالے

فراڈ کیس ، خدیجہ ٹریڈرز کے مالک اور مینجرکے جسمانی ریمانڈ نیب کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج محمد وسیم اخترنے آن لائن ٹریڈ کے نام پر 27 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں خدیجہ ٹریڈرز کے مالک ملزم قاسم بلال اور مینجر محمد ارشد الہٰی کومزید 08 روزہ جسمانی ریمانڈ نیب کے حوالے کردیاہے ۔،عدالت نے حکم دیاہے کہ ملزم کو دوبارہ 28فروری کو عدالت میں پیش کیا جائے،عدالت میں نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزمان کے خلاف 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی،نیب کے پراسیکیوٹر حافظ عبداللہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے متعلق کافی ٹھوس شواہد حاص ہوئے ہیں جن کی تحقیقات کرنا ابھی باقی ہیں، ملزمان نے عوام سے دھوکہ دہی کرتے ہوئے اربوں روپے بٹورے جبکہ ملزم کا ایک ساتھ غلام مصطفیٰ کو جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل میں ہے ، ملزمان پر آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے کروڑوں روپے لوٹنے کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -