رابی سینٹر گلبرگ میں کروڑوں روپے کی خوردبرد ،ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے رابی سینٹر گلبرگ میں کروڑوں روپے کی خوردبرد کیس میں ملزموں ڈاکٹر عبدالرشید اور حاجی گل محمد کے مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر تے ہوئے انہیں دوبارہ 06 مارچ کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے ۔ احتساب عدالت کے جج محمد وسیم اختر نے کیس کی سماعت کی،نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے رابی سینٹر میں سینکڑوں دوکانیں فروخت کیں لیکن ابھی تک کسی کو بھی قبضہ نہیں دیا،سیکڑتوں لوگوں کی شکایات پر ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت مذکورہ بالا حکم کے ساتھ ملتوی کردی۔