پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری، دو افراد ڈور پھرنے سے شدید زخمی

پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری، دو افراد ڈور پھرنے سے شدید زخمی

  

لاہور (کرائم رپورٹر) پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود پولیس اس خونی کھیل کوروکنے میں ناکام نظر آنے لگی ،فیکٹری ایریا اور ڈیفنس اے کے علاقوں میں پتنگ بازی کی وجہ سے دو افرا د زخمی جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پتنگ بازی کے دوران فیکٹری ایریا کے علاقہ بندیاں والا پل کے قریب موٹر سائیکل سوار 28سالہ عدنان ڈور پھر جانے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ ڈیفنس اے ڈبل ایکس بلاک کے قریب 26سالہ نبیل موٹر سائیکل سوار بھی ڈور کی زد میں آکر زخمی ہوگیا ۔دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری مقامی ہسپتا ل منتقل کردیاگیاجہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔

مزید :

علاقائی -