تھانہ شفیق آباد، پلاٹ کا تنازعہ ، دوگروپوں میں جھگڑا،ایک نوجوان شدید زخمی

تھانہ شفیق آباد، پلاٹ کا تنازعہ ، دوگروپوں میں جھگڑا،ایک نوجوان شدید زخمی

  

لاہور( کرائم رپورٹر) تھانہ شفیق آباد کے علاقہ راوی روڈ کے علاقہ میں زمین کے تنازع میں دوگروپوں میں جھگڑاہوگیا۔تفصیلات کے مطابق راوی کالونی راوی روڈ پر واقع پرایک پلاٹ جوکہ سابق مالک محمد ریاض کاتھا اس کا عرفان بابر کے ساتھ پلاٹ کا تنازعہ چل رہاتھا ۔مورخہ 13.02.2019کوعادل نامی شخص اپنے دروازے پر کھڑاتھاکہ ملزم عامرنے تلخ کلامی شروع کردی لوگوں کے منع کے باوجود اپنے ہمراہ پانچ ساتھیوں سمیت دھاوا بول دیا ۔بعدازں ایک شخص مقبول نامی نے پستول نکال کر سیدھا فائرکیے ۔جبکہ متاثرین کاکہناہے کہ اس کے پیچھے اس پلاٹ کے سابق مالک ڈ محمد ریاض کا ہاتھ ہے ۔اس کی شہ پر ملزمان نے میرے اور میرے کزن عاد ل پر حملہ کیااور پستول سے فائرنگ کرکے مارنے کی کوشش کی گئی جبکہ ہم جان بچا کرایک سٹورمیں چھپ گئے مگروہاں عامرکے ساتھیوں نے ڈنڈوں اورہتھوڑوں سے وار کرکے عرفان بابر کو مارنے کی کوشش کی ۔دوسری جانب عینی شاہدین کاکہناہے کہ عدالتی حکم پراپنی اس پلاٹ کاکیس چل رہاتھا مگر عامر اور اس کے ساتھیوں نے عرفان بابر پر ظلم کی انہتاکردی ۔جس سے عرفان شدید زخمی ہوگیاپولیس نے موقع میں جاکر مقدمہ درج کرلیا

مزید :

علاقائی -