اسلحہ، منشیات فروشی، قمار بازی ودیگر جرائم میں ملوث171ملزمان گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی ہدایت پرسول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی سول لائنز ڈویژن صفدر رضا کاظمی کی زیرِنگرانی سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ وار کارکردگی کے دوران اسلحہ، منشیات فروشی، قمار بازی ودیگر جرائم میں ملوث171ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 03ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے01لاکھ20 ہزارروپے مالیت کی برآمدگی کی گئی .۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے02کلوگرام سے زائد چرس اور68 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران11ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے10پسٹلز،01خنجر اور گولیاں برآمد کی گئیں۔30قمار بازوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی02 لاکھ26 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔چیک ڈس آنر،ڈکیتی وچوری سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب09اشتہاری مجرمان اور33عدالتی مفروران کو گرفتارکیاگیا۔پتنگ بازی، ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ ،گداگری، پرائس کنٹرول اورلاؤڈسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر37 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔