منی لانڈرنگ کیس، نیب کی مقدمہ منتقلی کی درخواست کی 5مارچ تک ملتوی

منی لانڈرنگ کیس، نیب کی مقدمہ منتقلی کی درخواست کی 5مارچ تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)بینکنگ کورٹ کراچی نے میگا منی لانڈرنگ سکینڈل کیس میں مقدمے کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی نیب درخواست کی سماعت جج کے رخصت پر ہونے کے باعث 5مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور عبدالغنی مجید کی درخواست ضمانت کی سماعت بھی جج کے رخصت پر ہونے کے باعث نہ ہوسکی جس کی وجہ سے سماعت 5 مارچ کیلیے ملتوی کر دی گئی۔بدھ کوبینکنگ کورٹ کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث مقدمہ منتقل کرانے کی درخواست کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔کیس کی سماعت پر فریال تالپور کے وکیل شہادت اعوان اور انور مجید کے وکیل جمشید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکلا کی جانب سے دلائل دیئے جانے تھے۔نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مقدمہ اسلام آباد منتقل کیا جاناچاہیے، ملزمان کی درخواست ضمانت نہ سنی جائیں۔مقدمے میں سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، نمر مجید و دیگر ضمانت پر ہیں جبکہ انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی و دیگر ملزمان گرفتار ہیں۔انور مجید اور عبدالغنی مجید نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
ملتوی

مزید :

صفحہ اول -