چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار

چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار

  

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار دیدیا ۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا جس میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار دیا گیا ۔ فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے جاری کیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے صادق سنجرانی کے قائم مقام صدر بننے کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کر دیں ۔فیصلے میں کہاگیا کہ قائم مقام صدر بننے کے لیے 45 سال کی عمر کا اطلاق نہیں ہوتا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 14 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -