جاپان خیبر پختونخوا،سندھ ،بلوچستان کیلئے ایک کروڑ 60لاکھ ڈالر امداد دیگا

جاپان خیبر پختونخوا،سندھ ،بلوچستان کیلئے ایک کروڑ 60لاکھ ڈالر امداد دیگا

  

اسلام آباد (این این آئی) جاپان کی حکومت نے غذائی قلت سے لڑنے، ذریعہ معاش بہتر بنانے اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں اضافے کیلئے پاکستان کو ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی حکومت نے پاکستان کو غذائی قلت سے لڑنے، ذریعہ معاش بہتر بناے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے یہ امداد پاکستان کے 3 صوبوں، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں غذائی قلت سے متعلق اقدامات کیلئے دی فراہم کی جائے گی۔حالیہ امداد جاپانی حکومت کے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) اور ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کیساتھ اسلام آباد میں ہونے والی شراکت داری کا حصہ ہے۔ان ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر میں سے 35 لاکھ ڈالر خیبرپختونخوا میں تیزی سے غذائی قلت کا شکار ہونیوالی ایک لاکھ 55 ہزار ماؤں اور بچوں کے فوری علاج کیلئے استعمال کیے جائیں گے، ان میں وہ خاندان بھی شامل ہوں گے جو افغانستان سے بے گھر ہوئے ہیں اور یہاں آباد ہیں۔اس حوالے سے ڈبلیو ایف پی کے نمائندے فن بار کیورن نے کہاہے کہ ڈبلیو ایف پی غذائی قلت کا شکار ماؤں اور بچوں کی ہنگامی طور پر غذائی امداد فراہم کرنے میں جاپانی حکومت کے مسلسل تعاون پر انتہائی شکر گزار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان کے بہت زیادہ کمزور خاندان میں سے کچھ کی مدد کیلئے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

جاپانی امداد

مزید :

صفحہ اول -