تاجبر خان اے این پی مانیری پایاں ‘ تحصیل مندنڑ نصیب خان صدر منتخب

تاجبر خان اے این پی مانیری پایاں ‘ تحصیل مندنڑ نصیب خان صدر منتخب

  

صوابی( بیورورپورٹ) تاجبر خان اے این پی مانیری پایاں کے صدر جب کہ فضل آمین جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے اس سلسلے میں حجرہ وارث خان میں چیر مین آرگنائزنگ کمیٹی شاد زمین خان کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا جس میں ضلع ، تحصیل کونسل کے ممبران کے لئے پارٹی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر شاہ رحمن ، نائب صدر اول گل رحمن ،دوم گلاب شیر، سوم فضل محمد ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری طارق خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد وقار ، جوائنٹ سیکرٹری اول خان زیب ،دوم انس، فنانس سیکرٹری شبیر خان ، انفار میشن سیکرٹری طارق شاہ ، کلچر سیکرٹری عبدالوہاب ، سالار اعلیٰ عبدالولی اور سالار شیرے ماما منتخب کئے گئے۔ تمام عہدیداروں نے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیر مین ، ممبران اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا#

مزید :

صفحہ اول -