صوابی ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے دو روزہ اجتماع میں ویڈیو اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد

صوابی ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے دو روزہ اجتماع میں ویڈیو اور فوٹو گرافی ...

  

چھوٹالاہور(تحصیل رپورٹر)صوابی میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوۃکے دوروزہ سالانہ اجتماع کے موقع پر ویڈیوبنانے یافوٹوگرافی سمیت خلاف سنت کسی بھی عمل پرمکمل پابندی عائدہوگی،اجتماع 23 فروری بروزہفتہ ظہر سے شروع اور اتوار24 فروری بعدنمازعصر ضلعی امیرمولاناشیخ اعزازالحق کی احتتامی دعا سے احتتام پذیر ہوگا، خانقاہ نقشبندیہ شاہ منصور(جدید)میں منعقدہ اجتماع سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوۃ کے مرکزی وصوبائی اکابرین خطاب کریں گے، صوبہ خیبرپختونخوا کے علاوہ پنجاب کے کئی اضلاع سے بھی عاشقان رسول ﷺکی کثیرتعدادمیں شرکت ہوگی، ضلع صوابی کے کونے کونے سے تمام مسلمانوں کو اس ایمان افروز مجلس میں جوق درجوق شرکت کی درخواست ہے۔ اس سلسلے میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوۃ صوابی کے ضلعی ناظم اطلاعات مولانا فیضان الحق نے ہمارے نمائندے کوبتایا ہے کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوۃ کے عظیم الشان سالانہ دوروزہ اجتماع کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اجتماع کے موقع پر مختلف شعبوں کی ذمہ داریاں تبلیغی اجتماعات میں ڈیوٹیاں انجام دیتے رہنے کے پیش نظر زیادہ تر تبلیغی جماعت سے وابستہ حضرات کو سونپی گئی ہیں جوبطریق احسن نبھانے کی صلاحیتیں رکھتے ہیں انکاکہنا تھا کہ اجتماع بفیضان نظر نائب صدر وفاق المدارس مہتمم دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک شیخ الحدیث مولاناانوارالحق، زیرصدارت ضلعی امیرپیر طریقت مولاناشیخ اعزازلحق اورزیرسرپرستی شیخ القرآن والحدیث مولانا نورالہادی منعقد ہوگاجسمیں سیاسی وسماجی شخصیات، تمام دینی دارس کے علماکرام وطلبا سمیت مختلف مکاتب فکر کی شخصیات شریک ہونگے اس موقع پرسرگودھا سے تعلق رکھنے والے مجاہد ختم نبوۃ مرکزی مبلغ مولانا اکرم طوفانی، علاقہ چھچھ سے یادگار اسلاف شیخ القرآن والحدیث مولاناسید محمدیوسف شاہ، صوبائی امیرسپہ سالار ختم نبوۃ مفتی محمدشہاب الدین پوپلزئی، صوبائی ناظم وفاق المدارس ترجمان مدارس دینیہ مولانا حسین احمد،مرکزی ناظم مجلس تحفظ ختم نبوۃ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، رحیم یار خان سے مرکزی رہنما مولانا مفتی محمدراشد المدنی ، اٹک سے مولانا قاضی ارشد الحسینی اوردیگرمبلغین خطاب کریں گے ضلعی ناظم اطلاعات مولانافیضان الحق نے اجتماع میں رات کوقیام کرنے والے احباب سے موسم کے لحاظ بسترہ ساتھ لانے کی بھی درخواست کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا کہ نمازجمعہ بھی اجتماع کے پنڈال میں ہی پڑھی جائیگی ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کے احکامات پر سیکورٹی کے انتظامات اوردیگرضروریات وسہولیات کے حوالے سے ٹی ایم اے صوابی نے بھی انتظامات فائنل کرائے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -