بھارتی جارحیت کی صورت میں پوری قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی : شہرام ترکئی

بھارتی جارحیت کی صورت میں پوری قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی : شہرام ...

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات الیکشن و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے بھارت کے بے بنیاد الزامات پر وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پوری قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور پاکستانی عوام ملکی سلامتی اور استحکام پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے وزیر بلدیات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دے کر حقیقی معنوں میں پاکستانیوں کی ترجمانی کی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج اورعوام ماضی کی طرح ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور مادر وطن کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کو فوری بند کر دینا چاہیے ۔وزیر بلدیات نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے لیکن پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگاکر بھارتی سرکار پاکستان کو دنیا میں بد نام کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن بھارت کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی وزیر بلدیات نے کہا کہ جب بھی بھارت میں الیکشن کا وقت آتا ہے تو بھارت سرکار اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے پر اتر آتا ہے.

مزید :

صفحہ اول -