مردان ،بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،32 کیخلاف مقدمات ،50 کنڈے منقطع

مردان ،بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،32 کیخلاف مقدمات ،50 کنڈے منقطع

  

مردان (بیورورپورٹ) واپڈا سب ڈویژن طورو نے بجلی کے50ڈائریکٹ کنڈے اتارلئے اور 32 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے واپڈا پیسکو ون کے ایکسیئن شاہ رس خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی او نعمت اللہ خان کی قیادت میں لائن سپرنٹنڈنٹس حسیب خان اورشوکت علی کے ہمراہ واپڈا ٹاسک فورس کی ٹیم نے علاقہ مایار ، احمد آباد اورکودینکہ میں 50سے زائد ڈائریکٹ کنڈے اتارکر 32بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے خصوصی مہم کے دوران واپڈا کی ٹاسک فورس نے بقایاجات کے مد میں صارفین سے پانچ لاکھ روپے بھی وصول کرلئے۔

مزید :

صفحہ اول -