جے اے زمان میموریل اوپن گالف چیمپن شپ شروع

جے اے زمان میموریل اوپن گالف چیمپن شپ شروع

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) چھٹی جے اے زمان میموریل اوپن گالف چیمپن شپ شروع ہوگئی جو تین روز تک جاری رہنے کے بعد 24 فروری کو اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پزیر ہوگی جس میں پاکستان بھر سے نامور گالفرز شرکت کررہے ہیں اور اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں اس حوالے سے گالف چیمپن شپ کے منتظمین نے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں اس حوالے سے میڈیا کو بریف کیا گیا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے حامد زمان نے بتایا کہ والد جے اے زمان کی یاد میں گزشتہ چھ سال سے اس چیمپئن شپ کا کامیابی سے انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد ملک میں اس کھیل کو فروغ دینا ہے اور جس طرح سے پورے ملک سے گالفرز کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے وہ قابل تعریف ہے اور یہ سلسلہ اسی طرح سے مستقبل میں بھی جاری رہے گا انہوں نے بتایا کہ اس چیمپن شپ کے لئے تین ملین کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے جو مختلف کیٹگریز میں کامیابی حاصل کرنے والے گالفرز میں تقسیم کی جائے گی جبکہ ہول ون میں کامیاب گالفر کے لئے بھی گاڑی انعام کے طور پر دی جائے گی۔

یہ پاکستان کا ایک بڑا گالف ایونٹ ہے جس سے ملک میں اس کھیل سے وابستہ ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے میں بہت مدد ملتی ہے انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ مختلف کیٹگریز جن میں پروفیشلنز، سیئنر پروفیشلنز، جونیئر پروفیشنلز ایمچور سینئر ایمیچور ویٹرینز اور لیڈیز کے مقابلے شامل ہیں اور ملک بھر سے ان کیٹگریز میں گالفرز کی ایک بہت بڑی تعداد شرکت کررہی ہے اور شائقین کو اس موقع پر دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے گے اور اس حوالے سے ہم نے بہترین انتظامات کئے ہیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -