سلمان بٹ لاہورقلندرز کاحصہ بننے پرخوشی سے سرشار

سلمان بٹ لاہورقلندرز کاحصہ بننے پرخوشی سے سرشار

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ کی پی ایس ایل میں شرکت کے لئے دبئی روانگی، انہیں انجرڈ محمد حفیظ کی جگہ لاہور قلندرز ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ کرکٹ میں واپسی پر بہت خوشی الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، یقین تھا کہ مشکل وقت ختم ہونا ہے اور دوبارہ کر کٹ میں پرفارم کرنے کا موقع ضرور ملے گا۔مشکل وقت میں ساتھ دینے پر فیملی ، دوستوں اور میڈیا کا شکر گذار ہوں۔ سلمان بٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوشش ہوگی کہ لیگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ پہلی کوشش ہوگی کہ پرفارم کروں اس کے بعد باقی کرکٹ کا سوچوں گا ، میری کام محنت اور پرفارم کرنا ہے باقی آگے چل کر کیا ہوتا ہے ، اس کا وقت آنے پر پتہ چلے گا۔ اس وقت پوری توجہ پی ایس ایل پر ہے اور خواہش ہے کہ اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دوں۔ مکمل فٹ اور فارم میں ہوں، لاہور قلندرز کا مشکور ہوں جہنوں نے دوبارہ کم بیک کرنے اور صلاحیتوں کے اظہار کا چانس دیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -