ہندو انتہا پسند پی ایس ایل کھیلنے والے غیر ملکی کرکٹرز کے پیچھے پڑ گئے

ہندو انتہا پسند پی ایس ایل کھیلنے والے غیر ملکی کرکٹرز کے پیچھے پڑ گئے

  

لاہور(یواین پی) پلواما حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور سیاست دانوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف اپنی عوام کے دلوں میں زہر پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے ،ہندو انتہا پسند کرکٹ میں سیاست کو لا کر ’جینٹل مینز گیم‘ کو داغدار کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں،بھارتی براڈکاسٹنگ کمپنی ’آئی ایم جی ریلا ئنس‘ پہلے ہی پاکستان سپر لیگ کی براڈ کاسٹنگ سے انکار کرچکی ہے جب کہ ایک بھارتی کرکٹ ویب سائٹ ’’کرکٹ بذ‘‘ نے اپنی ویب سائٹ سے پاکستان سپر لیگ کا تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا ہے ، بہت سے بھارتی کرکٹرز بھی پاکستان کو تمام شعبوں میں تنہا کرنے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں ، بہت سے بھارتی صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کا استعمال کرکے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) سے با ہر کرنے کی تجاویز دینی شروع کردی ہیں ،آئی پی ایل 23مارچ سے بھارت میں کھیلی جائے گی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -