فلم’’سوری‘‘ اے لوسٹوری میں سونیاحسین کی جگہ فریال محمودشامل

فلم’’سوری‘‘ اے لوسٹوری میں سونیاحسین کی جگہ فریال محمودشامل

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار فیصل قریشی کی ذاتی فلم’’سوری‘‘ اے لوسٹوری میں سونیاحسین کی جگہ اب فریال محمود کوکاسٹ کرلیا گیاہے۔چندماہ پہلے جب فیصل قریشی نے فلم بنانے کا اعلان کیا تھا تو انہوں نے لیڈ رول میں سونیاحسین کو کاسٹ کرنے کا اعلان کیاتھا جس کی تصدیق خوداداکارہ نے بھی کی لیکن فلم کی شوٹنگ سے چندروز پہلے یہ خبرآئی کہ سونیاحسین اب اس پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں جن کے بارے میں ذرائع نے بتایا تھاکہ بعض اختلافات کی وجہ سے انہوں نے فلم چھوڑی ہے لیکن خوداداکارہ نے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی تھی۔اداکارہ فریال محمود نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اب اس فلم کا حصہ بن چکی ہیں۔فلم کی شوٹنگ کراچی میں شروع ہوگئی ہے۔

یہ امرقابل ذکر ہے کہ فریال محمود فیصل قریشی کی ڈرامہ سیریل’باباجانی‘میں بھی ان کے ساتھ اہم کردار کررہی ہیں۔

مزید :

کلچر -