آرٹ سے جنون کی حد تک لگا ؤہے ،شاہدہ منی

آرٹ سے جنون کی حد تک لگا ؤہے ،شاہدہ منی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) میلوڈی کوئیں آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس معروف گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ وہ گلوکاری میں بھرپور محنت کر رہی ہیں ۔شاہدہ منی نے کہا کہ گلوکاری اور کاروبار تمام شعبوں میں اپنے کام میں پختگی لانے کے لئے بھرپور محنت کرتی ہوں ۔ بلکہ ہر کام کیلئے محنت اولین شرط ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح شوبز ہے مجھے بچپن سے ہی آرٹ سے جنون کی حد تک لگا ؤہے ، میری ذاتی رائے ہے کہ اداکاری اور گلوکاری مشکل ترین شعبے ہیں اور میرے خیال میں سارے شعبے احساسات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔اپنی گلوکاری میں نکھار پیداکرنے کے لئے روزانہ دو گھنٹے ریاض کرتی ہوں نئے گلوکاروں کو چاہیے کہ گلوکاری کے میدان میں کامیابی پانے کے لئے میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کر لیں ۔
ایک سوال کے جواب میں شاہدہ منی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے ہر کام کو محنت اور لگن سے انجام دیا ہے ۔میں نئے آنے والے فنکاروں کو بھی محنت کی تلقین کرتی ہوں۔

مزید :

کلچر -