اداکارحمزہ فردوس کا ویب سیریز ’’چال‘‘بنانے کا اعلان

اداکارحمزہ فردوس کا ویب سیریز ’’چال‘‘بنانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارحمزہ فردوس نے بھی ویب سیریز بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ڈائریکشن بھی وہ خود دیں گے۔حمزہ فردوس ’’چال‘‘ کے عنوان سے منی ویب سیریز بنائیں گے۔ اس بارے میں حمزہ فردوس کا کہنا ہے کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ اس سیریز کی ڈائریکشن اس لئے دے رہا ہوں کیونکہ یہ کہانی میرے دل کے بہت قریب ہے جس پر ایک سال سے کام کررہا تھا۔سیریز میں ان کے ساتھ کام کرنے والے فنکاروں میں فردوس جمال،ماہرکمال اورنعمان مسعود شامل ہیں ۔
جبکہ ابھی کچھ فنکارفائنل ہونا باقی ہیں۔ سیریز کی کہانی ماہر کمال نے تحریر کی ہے۔ مختلف ڈراموں اور اس سیریز کے علاوہ حمزہ فردوس ڈائریکٹراسد مرتضےٰ کی فلم’عاشق‘میں بھی کام کررہے ہیں۔یاد رہے کہ حمزہ اداکار فردوس جمال کے بیٹے ہیں جنہوں نے ڈرامہ سیریل’’اورنگریزا‘‘اور’’گگھی‘‘ میں شاندار پرفارمنس سے ناقدین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی تھی۔

مزید :

کلچر -