لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں حج قرعہ اندازی کا انعقاد

لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں حج قرعہ اندازی کا انعقاد

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام سرکاری خرچہ پر حج پر بھیجنے کے لئے قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا۔چیئرمین الحمرا توقیر ناصر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے قرعہ اندازی کی جس میں محمد فیصل گیلری اٹینڈ(گریڈ3-)اور محمد بلال اسٹیج ایڈ(گریڈ7-) کے ناموں کا قرعہ نکلا۔چیئرمین الحمرا آرٹس کونسل توقیر ناصر نے اس موقع پر کہا کہ الحمرا کا یہ اقدام قابل ستائش ہے،الحمرا کے ملازمین کااس تقریب میں مذہبی ذوق و شوق دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی،اس نیک کام کا حصہ بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے،میری دعا ہے کہ اللہ ہر مسلمان کو اس کی سعادت عطا کرئے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے قرعہ میں نام نکلنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے گھر پر جا کر اپنے ملک و قوم کے خوشحالی کی دعائیں کریں،اپنے ادارے کی خیر مانگیں۔انھوں نے کہاکہ ہم سب کو زرق حلا ل کے حصول کے لئے بھرپور محنت کرنی چاہیے،اپنے اپنے فرائض کو ذمہ داری سے ادا کرنے کا اشعار بنانا ہوگا۔ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتا ب احمد انصاری نے بھی تقریب میں اظہار خیال کیا اور حج پر جانے والوں کو مبارکباد دی۔

صبح صادق

ڈپٹی ڈائریکٹر (پبلک ریلیشنز)

لاہور آرٹس کونسل (الحمراء)،لاہور

مزید :

کلچر -