منفرد کام کی وجہ سے نمایاں مقام حاصل کیا،علینہ زیدی

منفرد کام کی وجہ سے نمایاں مقام حاصل کیا،علینہ زیدی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل علینہ زیدی نے کہا ہے کہ مجھے انڈین فلم میں کام کی پیشکش ہوئی ہے لیکن موجودہ پاک بھارت تعلقات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ میں بھارتی فلم میں اداکاری کروں۔میں سب سے پہلے پاکستانی ہوں اس کے بعد کچھ اور ہوں۔علینہ زیدی نے کہا کہ میرا کسی تھرڈ کلاس ادکارہ کے ساتھ ڈرامے کام کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا ان پڑھ شارٹ کٹ راستہ اختیار کر نے والی کبھی اداکارہ نہیں بن سکتیں۔انہوں نے کہا کہ کسی سفارش کی بنیاد پر نہیں صرف اپنے منفر د کام کی وجہ سے نمایاں مقام تک پہنچی ہوں اور میں تمام سینئرز کا احترام کر تی ہوں اور ہمیں ان سے بہت سیکھنے کا موقعہ ملتا ہے۔علینہ زیدی نے کہا کہ میں اچھی طر ح جانتی ہوں کوئی ادکارہ کس طرح چند مہینوں میں کروڑوں روپے کی بوتیک بنا لیتی ہے ۔

میں دعویٰ سے کہتی ہوں کہ ان جیسی تھرڈ کلاس ادکارہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا کیونکہ اس کو شوبز کی الف ب نہیں آتی۔

مزید :

کلچر -