ماڈل مومی شیخ جلد ٹی وی ڈرامے میں اہم کردار ادا کریں گے

ماڈل مومی شیخ جلد ٹی وی ڈرامے میں اہم کردار ادا کریں گے

  

لاہور( فلم رپورٹر) اداکار و ماڈل مزمل شیخ المعروف مومی شیخ جلد ٹی وی ڈرامے میں اہم کردار ادا کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ایک معروف ہدایتکار نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے ڈرامے میں اہم کردار کے لیے سائن کیا ہے جس کی شوٹنگ عنقریب لاہور کے مضافات میں شروع ہو جائے گی ،اس کردار کے لیے میں نے تیاری شروع کر دی ہے تا کہ میری اداکاری میں حقیقت کا رنگ نمایاں ہو،ڈرامے میں میرے ساتھ بہت سے سینئرز اداکار کام کریں گے اور یہ سب میرے سینئرز کی دعاؤں کا نتیجہ ہے جنہوں نے مجھے اداکاری کے گر سے آشنا کیا ۔

مجھے امید ہے کہ شائقین میرے کردار کو پسند کریں گے

مزید :

کلچر -